Home / اہم خبر / سابق وزیر اور نامور رہنماء (ق)لیگ میں شامل ہوگئے

سابق وزیر اور نامور رہنماء (ق)لیگ میں شامل ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل کافی تعداد میں سیاست دان مسلم لیگ ق کا رُخ کر رہے ہیں قبل ازیں بھی صوبہ پنجاب کی نامور سیاسی شخصیات مسلم لیگ ق میں شامل ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے مسلم لیگ ق پہلے سے زیادہ مقبول ہو رہی ہے اب ایک اور نامور سیاسی شخصیت اور سابق وزیر نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق نے ملتان میں پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گرا دی، پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے رائے منصب علی خان، اور سابق آزاد ضلع چیئرمین پاکپتن اسلم سکھیرا مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے، چودھری پرویز الہیٰ نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ان کی رہائشگاہ پر پیپلزپارٹی ملتان کے سابق ایم پی اے رائے منصب علی خان، رائے عارف، چودھری لیاقت جٹ، چودھری صادق نے ملاقات کی۔اس موقع پر سابق آزاد ضلع چیئرمین پاکپتن اسلم سکھیرا اور احمد اقتدار نے بھی ق لیگی قیادت سے ملاقات کی، ان تمام سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں سمیت کسی کو بھی ملک کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کے خلاف بات کرنا زیب نہیں دیتا، ملک کی حفاظت کیلئے فوج کے جوانوں نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ملک و قوم کو دنیا میں تنہا کرنے والا ہے اس پر ن لیگ کے کچھ لوگ کام کررہے ہیں۔ رائے منصب علی خان اور اسلم سکھیرا نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی کا ویژن وطن کی محبت سے منسوب ہے، اس ویژن کو ملک کے ہر حصے میں پھیلانے کا عزم لے کر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

About minkletip007

Check Also

پاکستانی لڑکی کے 12 شوہر!امنے درجن خاوندوں کے ساتھ وقت کیسے گزارتی ہے،پڑھ کر آپ کو بھی شرم آئے گی

کائنات نیوز ! اسلام میں مردکو چارشادیوں کی اجازت ہونے کے باوجود شادی عمومی طورپر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *